کیرالا کے محمد اظہر الدین نے سید مشتاق علی ٹرافی میں 37گیندوں میں بنائی سنچری۔ویڈیو

,

   

ممبئی۔ کیرالا کے 26سالہ محمد اظہر الدین نے ممبئی کے خلاف سید مشتاق علی ٹرافی میاچ کے دوران وانکھنڈی اسٹیڈیم میں محض37گیندوں میں سنچری بنائی ہے۔

اس میاچ میں اظہر نے 54گیندوں میں 137رن بناتے ہوئے کیرالا کو میاچ جیتنے میں مدد کی ہے۔ ممبئی کی جانب سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 197رن کا بڑا نشانہ مقرر کرنے کے بعد کیرالا کے سلامی بلے باز رابن اور اظہر الدین نے شروعات سے جارحانہ کھیل کھیلا۔

دونوں نے ساتھ ملکر ٹیم کو 100رنوں کے پار لے جانے کاکام کیا تھا


https://twitter.com/BCCIdomestic/status/1349427423767457792?s=20


رابن10 اوور میں 33رن بناکر اپنے وکٹ کھودئے۔ ان کے اؤٹ ہونے کے بعد سنجو سامسنگ میدان میں اترے وہ بھی 12گیندوں میں 22 رن بناکر واپس لوٹ گئے۔

قبل ازوقت دووکٹیں جانے کے بعد بھی کیرالا نے میا چ جیتا اور اس کی وجہہ اظہر الدین کی جارحانہ بلے بازی رہی ہے۔ انہوں نے 253.70اوسط کے ساتھ 137رن بنائے۔ انہوں نے نو چوکے اور 11چھکے لگائے۔


تیسرے تیز سنچری
ہندوستانیوں میں 37گیندوں میں ان کی تیسرے تیز سنچری بن گئی ہے چونکہ پنت اور روہت شرما نے بالترتیب 32اور 35گیندوں میں ایک سورن بنائے ہیں۔

عالمی سطح پر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل سب سے تیز ٹی 20سنچری بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں


اسکور کی تفصیلات
کیرالا201/2محمد اظہر الدین (54) میں ناٹ اؤٹ137رن‘ رابن (23) گیندوں میں 33‘ ایس زیڈ مولانی(1/14)۔ ممبئی 196/7ادتیہ تارا(31) گیندوں میں 42‘یشویشوی جیسوال(32) گیندوں میں 40‘آصف کے ایم 3/25)‘اٹھ وکٹوں سے کیرالا نے ممبئی کے خلاف اس میاچ میں جیت حاصل کی ہے