کے بی سی کے سوال امیتابھ بچن کے خلاف بی جے پی نے کرائی شکایت درج

,

   

ممبئی۔مہارشٹرا بی جے پی رکن اسمبلی ابھینوپوار نے بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور ’کون بنے گا کروڑ پتی12‘ کے میکرس کے خلاف پولیس میں شکایت در ج کراتے ہوئے ان پر ہندوؤں کے جذبات کو مجروح کرنے کاالزام لگایاہے

پوار نے منگل کے روز ٹوئٹ کیا‘ جس میں دوصفحات پر مشتمل شکایت کی کاپی بھی شامل ہے”ہندوؤں کے جذبات کو مجروح کرنے اور ہندوؤں کے درمیان تقسیم کی یہاں پر ایک کوشش کی گئی ہے“۔

لاتور پولیس میں کی گئی اپنی شکایت میں پوار نے امتیابھ بچن اور سونی انٹرٹینمنٹ کے خلاف جمعہ کے روز کرم ویر اسپیشل ایپسوڈ کے دوران پوچھے گئے سوالات پر کاروائی کی مانگ کی ہے۔

پولیس شکایت کے بموجب اس پروگرام میں امتیابھ بچن نے سوال پوچھا تھاکہ ”ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اور ان کے ساتھیوں نے 25ڈسمبر1927کے روز کون سے دستاویزات جلائے تھے وشونو پورانا‘ بھگوت گیتا‘ ریگویڈ یا منو سمرتی“۔

شکایت میں کہاگیاہے کہ تمام مواقع ہندوؤں کے مذہبی کتابوں کے متعلق جان بوجھ کر پوچھے گئے ہیں جو ایک بڑی سازش کاحصہ ہیں۔

پوار نے اپنی شکایت میں کہاکہ ”اگر منشاء صحیح ہوتی تو انہیں دیگر مذہب کے کتابوں کا بھی حوالہ دینا تھا صرف ہندوؤں کی کتابوں کا حوالہ کیوں دیاگیاہے“۔