گجرات‘ ہندوستان میں بڑھتی ہوئی ”غذائی قلت“ پر وزیراعظم کو سدارمیا نے بنایا نشانہ

,

   

کرناٹک حکومت کے اہم صحت عامہ پروگرام ”انیمیا مکتاپوشٹیکا کرناٹک“ اسکیم کے افتتاح کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔
بنگلورو۔ وزیراعظم نریندر مودی پر ایک طنز کرتے ہوئے کرناٹک چیف منسٹر سدارامیا نے کہاکہ انہیں جواب دینا چاہئے کہ کیوں ان کی آبائی ریاست گجرات اور ہندوستان میں غذائی قلت میں مبینہ اضافی ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ گجرات کو ماڈل کے طور پر سراہنے والوں کوجواب دینا چاہئے کہ وزیراعظم کی آبائی ریاست میں غدائیت کاانڈیکس کیوں بڑھ رہا ہے۔

سدارامیا نے کہاکہ ”کیا یہ سارے ملک کے لئے ماڈل بن سکتا ہے؟“


اے ایم پی کے پروگرام کا آغاز
کرناٹک حکومت کے اہم صحت عامہ پروگرام ”انیمیا مکتاپوشٹیکا کرناٹک“ اسکیم کے افتتاح کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔وزیراعلی نے زوردیا کہ غربت اور ناخواندگی کو ختم کیے بغیر ہر کسی کو اچھی صحت نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ ”ہماری حکومت کا مقصد صحت کے فوائد کوہر ایک کی دہلیزتک پہنچانا ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت اس کے لئے مطلوبہ فنڈس فراہم کرنے کو تیار ہے۔چیف منسٹر نے خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر لکشمی ہبالکر اور وزیر صحت دنیش گنڈراؤسے حکومت کے مقصد کو پورا کرنے او ر”بچوں اور ہماری ریاست کے ہرفرد کو بہت صحت مندر کھنے‘‘ کے لئے ملکر کام کرنے مطالبہ کیا۔راؤ نے کہاکہ لوگوں کو خون کی کمی کے بارے میں واضح معلومات نہیں ہیں‘اور وہ اس کے بارے میں فکر مند ہیں“۔

انہوں نے کہاکہ ”جب ہمیو گلوبین کم ہوجاتا ہے تو خون کی کمی شروع ہوجاتی ہے۔اس کی بنیادی وجہہ غذائیت کی کمی ہے۔ائرن کی کمی کی وجہہ سے ہیمو گلوبن کم ہوجاتا ہے۔اس سے ہماری جسمانی اور ذہنی نشونما کم ہوجاتی ہے۔ تھکاوٹ کی وجہہ سے انسان کی توانائی کم ہوجاتی ہے“۔