گوہاٹی میں 28ڈسمبر کے روز مخالف سی اے اے احتجاج کی قیادت راہول گاندھی کریں گے

,

   

نئی دہلی۔سابق کانگریس صدر راہول گاندھی نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف گوہاٹی کے مجوزہ احتجاجی پروگرام کے لئے قیادت کی پوری تیاری کرچکے ہیں۔

مذکورہ آسام کے پارٹی یونٹ نے اس کو پوری طرح کامیاب بنانے کی تیاری کررہی ہے کیونکہ حالیہ دنو ں میں سی اے اے کے خلاف ریاست میں بڑے پیمانے پر احتجاج پروگرام ہوئے ہیں۔

آسام کے ماٹیا میں کوئی ڈنینشن سنٹر تعمیر نہیں کئے جانے کے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کو درایں اثناء تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کانگریس لیڈر نے کہاکہ”راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ کے وزیراعظم ملک سے جھوٹ بول رہے ہیں“۔

نیشنل پاپولیشن راجسٹرار (این پی آر) پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے کانگریس نے جمعرات کے روزمرکز پر الزام عائد کیاکہ وہ ”این پی آر کے لبادہ میں“قومی رجسٹرار برائے شہریت (این آرسی) لانے کی تیاری کررہی ہے اور حکومت سے استفسار کیاکہ اس پر اپنے موقف کی وضاحت کرے۔

کانگریس کے ترجمان اجئے ماکن نے کہاکہ اگر حکومت یوپی کے دور میں متعارف کردہ این پی آر کے طریقے کا استعمال نہیں کرے گی تو مذکورہ کانگریس اس مشق کی مخالفت کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کے متعارف کردہ فارم میں حق رازداری کی خلاف ورزی کی گئی ہے کیونکہ اس میں ادھار کارڈ‘ موبائیل نمبر‘ ووٹر کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس مانگا گیاہے۔

کانگریس نے کہاکہ حکومت نے این پی آر کی مشق شروع کردی ہے جو قطعی این آرسی کی طرف پہلا قدم بڑھانا ہے۔