ہریانہ میں کانگریس کی سبقت میں تیزی‘ کانگریس اور بی جے پی میں کانٹے کا مقابلہ

,

   

حیدرآباد۔ اسمبلی الیکشن کے نتائج کے لئے گنتی کی شروعات عمل میں آچکی ہے۔ پہلے‘ دوسرے‘ تیسرے اور چوتھے روانڈ کی گنتی پوری ہوگئی ہے۔ ہریانہ میں کرشماتی طور پر رحجان اچانک کانگریس کے موافق ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

ہریانہ میں کانگریس کے بھوپندر ہڈا اور بی جے پی کے منوہر لال کھٹر کے درمیان میں مقابلہ سخت ہوتا جارہا ہے۔ووٹوں کی گنتی کے ذریعہ جو رحجان سامنے آرہے ہیں اس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ ہریانہ کا ووٹرجو ہے وہ بدلاؤ چاہتا ہے۔

ایسا لگ رہا ہے کہ ہریانہ میں مقامی جے جے پی جو ہے اس کا اہم رول حکومت بنانے میں ہوگا‘ مذکورہ سیاسی پارٹی رحجانات میں 8سیٹوں پر فی الحال سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔

دوشنت چوٹالا کی پارٹی جننائک جنتا پارٹی کافی خوش دیکھائی دے رہے ہے۔

جیسے جیسے وقت کے ساتھ رحجانات سامنے آرہے ہیں اس میں کانگریس 36سیٹوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں جبکہ بی جے پی 40اور جے جے پی 8سیٹوں پر سبقت حاصل ہورہی ہے جبکہ دیگر 6سیٹوں پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہیں۔ رحجانات او رنتائج کے اعلانات جاری رہیں گے۔