ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملک عقل سے کام لیں : عمران خان 

,

   

اسلام آباد : پاکستان کے خلاف ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی سے گھبرائے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر ہندوستان سے بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ سے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ہے ۔ مسٹر عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام دیا ہے کہ ’’ حکومت ہند سے میرا سوال ہے کہ ان کے ا ور ہمارے پاس جو ہتھیار ہیں کیا ہم ان کی تباہ کاریوں کا غلط اندازہ لگانے کے متحمل ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کشیدگی حد سے بڑھے گی تو کہاں تک جائے گی ۔

مسٹر خان نے کہا کہ یہ میرے یا مودی کے کنٹرول میں نہیں رہے گی۔ پاکستان وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں ایک بار پھر آپ کو بات چیت کیلئے مدعو کرتا ہوں ۔ میں ایک بار پھر کہتا ہو ں کہ مفاہمت قائم ہونی چاہئے ۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کو پیشکش کی کہ وہ پلوامہ حملوں کے بعد کسی بھی قسم کی تعاون کیلئے پاکستان تیار ہے ۔ وہ پلوامہ میں ہوئے شہید فوجیوں کے درد کو سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی دہشت گرد ی میں اپنے گھر والوں کوکھویا ہے ۔

لہذا وہ ہندوستان کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے ۔