ہندوستان ہمارے لئے تھا اور ہم ان کے لئے رہیں گے۔ امریکی صدر بائیڈن

,

   

انہوں نے مزید کہاکہ ہندوستانی عہدیداروں کے ساتھ امریکہ درکار تمام سطح پر خام چیزوں کے متعلق کافی قریب سے رابطہ میں ہے۔
واشنگٹن۔وزیراعظم نریندر مودی سے فون پربات چیت کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاکہ ضرورت کے وقت امریکی عوام کے ساتھ ہندوستان کھڑا تھا اور امریکی شدید بحران کی اس مشکل گھڑی میں اس ملک کے ساتھ رہے گا۔

پیر کے روز مذکورہ دوقائدین کے درمیان میں بات چیت ہوئی اور بائیڈ ن انتظامیہ کویڈ19کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کو تعاون فراہم کرنے کے لئے سرگرم ہوگیاہے۔

وائٹ ہاوز نے آکسیجن کی سپلائی‘ کویڈ19ٹیکہ کی تیاری کے لئے خام چیزیں اور حساس زندگی بچانے والی ادوایات سے پی پی ایز تک کی فراہمی کا اعلان کیاہے۔

مودی سے فون پر بات چیت کے فوری بعد ایک ٹوئٹ میں بائیڈن نے کہاکہ ”ہندوستان ہمارے تھا اور ان کے لئے رہیں گے“۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے 20جنوری کے روز امریکہ کے 46ویں صدر کی حیثیت سے جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی سے ان کی فون پر یہ دوسری مرتبہ پیش ائی بات چیت ہے۔

بائیڈن نے کہاکہ”آج میں نے وزیراعظم نریندر مودی سے بات کی اور کویڈ کے خلاف مقابلہ میں امریکی کی مکمل تعاون کو عہد لیا“۔دونوں قائدین کے درمیان 45منٹ تک بات چیت جاری رہی۔

بات چیت کے دوران بائیڈن کو سمجھ میں آیا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہندوستان کو تماقسم کی مدد کی پیش کی جانی ہے۔ اپنی یومیہ نیوز کانفرنس میں وائٹ ہاوز پریس سکریٹری جین ساکی نے رپورٹرس کو بتایاکہ”کویڈکی وجہہ سے حالیہ دنوں میں شدید متاثر ہونے والی ہندوستانی عوام کے ساتھ امریکہ کی مدد کا صدر کے عہد لیاہے“۔

ہندوستان کی درخواست امریکہ آکسیجن او راس سے متعلق سربراہی کے مواقع تلاش کررہا ہے۔ محکمہ ڈیفنس اور یو ایس اے ائی ڈی آکسیجن جنریشن نظام کی فراہمی کے لئے اختیار ات پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم ہندوستان میں حالت کی عجلت کہ پیش نظر قریب ترضرورتوں کے ساتھ مزید ممالک سے کھیپ کی ترسیل کی منصوبہ بندی کے موقع میں ہوسکتے ہیں‘ او رامکان ہے اس کے متعلق ہمارے پاس مزید تفصیلات بھی موجود ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہندوستانی عہدیداروں کے ساتھ امریکہ درکار تمام سطح پر خام چیزوں کے متعلق کافی قریب سے رابطہ میں ہے۔