ہوشیار ہوجائیں ’دہلی میں ٹریفک قانون کو نظر اندازکرنے کی بڑی قیمت ادا کرنی ہوگی

,

   

نئی دہلی۔لال بتی چلو رہنے کے بعد اگر آپ ٹریفک سنگل کو نظر انداز کرتے ہوئے مقرر ٹریفک لائن عبور کرتے ہیں تو آپ کو جرمانہ کی شکل میں پانچ گنا زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گا۔یکم ستمبر سے نئی مقرر کردہ چالانات جو موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ہونگے نافذ کردئے گئے ہیں۔

دہلی والوں کے لئے یہ عقلمندی یہ ہوگی کہ وہ قوانین کے اندر گاڑی چلائیں کیونکہ دہلی حکومت نے اب تک نئے قوانین کی نفاذ پرمشتمل رسمی اعلامیہ جاری نہیں کیا‘ پولیس جوان چالان جاری کریں گے جس کی ادائیگی عدالتوں میں ہی ہوگی۔

سڑک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے اس سے متعلق جرمانوں کی ادائیگی ناگزیر ہے جو اتوار کے روز سے نافذ ہونے والے نئے قوانین کا تقابل ہے‘

لہذا خلا ف ورزی کے مرتکب پائے جانے والوں کی جانب سے ٹریفک پولیس عملے کو برہمی کے سامنا کی توقع ہے۔

پولیس جوانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نہایت سنجیدگی او رنرمی کے ساتھ خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان کرنے سے قبل تمام قوانین باضابطہ سمجھائیں اور اس کی وضاحت کریں۔

سادہ لباس میں ایک خصوصی ٹیم خلاف ورزی کرنے والو ں سے پیسوں کے عوض نرمی برتنے والوں کی نگرانی کے لئے بھی متعین کی جارہی ہے۔

ایک افیسر نے کہاکہ ”ضلع پولیس یونٹ سے ہم نے ایک ٹیم رکھیں گے تاکہ پولیس جوانوں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی قسم کے پرتشدد واقعات پر نظر رکھے گی تاکہ بروقت کاروائی کی جاسکے“۔

نئے چالانات کے متعلق سڑکوں پر خلاف ورزی کرنے والوں کو سبق سیکھانے کے علاوہ اپنے سوشیل میڈیاہینڈل کے ذریعہ مذکورہ تبدیلیوں کا بھی اعلان کیاجائے گا۔

دہلی حکومت کی جانب سے تبدیلیوں کے بعد ہی اتوار سے لاگو این وی ائی ایکٹ میں ترمیم کے دوران پولیس موقع پر چالان کاٹے گی۔

تاہم اس عمل کے لئے کچھ وقت لگے گا۔دہلی ٹرانسپورٹ منسٹر کیلاش گہلوٹ نے ٹی او ائی سے کہاکہ انہیں اب بھی اس معاملے پر کوئی فائیل نہیں ملی ہے

کیونکہ وہ دفتر تاخیر سے پہنچے ترمیمات کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے بعدازاں ہفتہ کے روز ایک بیان جاری کیا اورکہاکہ موقع پر چالانات ”حادثات میں کمی کا سبب“ بنیں گی اور ”ٹریفک قانون پر عمل آواری کو فروغ دیں گے“۔