یواے ای بی آر شٹی کے تمام بینک اکاونٹس کو کیا منجمد‘ کمپنی کو کیابلیک لسٹ

,

   

دوبئی۔ہندوستان کے ارب پتی کاروباری بی آر شٹی اور ان کی فیملی کے تمام بینک اکاونٹس کو یواے ای نے منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور ان کی کئی کمپنیوں کے علاوہ ان کے سارے سینئر انتظامیہ کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق مذکورہ سنٹرل بینک آف دی یو اے ای(سی بی یو اے ای) نے تمام معاشی اداروں کو ہدایت دی ہے کہ شٹی کے اکاونٹس سے پیسوں کے تبادلے پر روک لگائیں اور ڈپازٹ باکسیس تک رسائی سے انکار کردیں۔

پچھلے ہفتہ ایک اڈوائزری کی اجرائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ بینک نے فیڈرل اٹرنی جنرل کی جانب سے لئے گئے فیصلے کا حوالہ دیا اور معاشی اداروں سے استفسار کیاتھا جانچ کریں اور بی آر شٹی اور ان کی فیملی کے نام پر موجود بینک اکاونٹس‘ ڈپازٹس یاسرمایہ کاری کو منجمد کردیں۔

این ایم سی ہلت کے بانی شٹی ہیں جس کو فی الحال ہندوستان میں الزامات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے

YouTube video

مجموعی طور پر شٹی کی این ایم سی یواے ای کے بینکوں میں 8بلین درہم کی مقروض ہے‘ اور عمان نژاد بینک میں بھی قرض کی ادائیگی کمپنی پر عائد ہے۔

مالی تغلب کارائیوں کی جانچ کرنے والے نگران کار ادار ے کے فیصلے کی بنیاد پر مذکورہ سنٹرل بینک نے شٹی سے وابستہ کئی کمپنیو ں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔ مذکورہ اداروں کے اہم اسٹاف ممبرس کو بھی بلیک لسٹ کردیاگیاہے