یونیسکو نے ابوظہبی کو ”موسیقی کا شہر“ قراردیا ہے

,

   

ابوظہبی۔ اقوام متحدہ کے تعلیمی‘ سائنسی اورثقافتی ادارے (یو این ای ایس سی او)نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کادرالحکومت ابوظہبی کو ”موسیقی کا شہر“ قراردیا ہے۔اس اقرارکا اعلان 8نومبر2021کو یو این ای ایس سی او نے یوم عالمی شہروں کے جشن کے طور پر کیاہے۔

مذکورہ ”موسیقی شہر“ کاخطاب دنیا کے موسیقی کے نقشہ پر ابوظہبی کے موقف کو تقویت دیتا ہے‘ جو ایک جدت‘ تعاون‘ مشترکہ حکمرانی پر مبنی ایک لچکدار اور پائیدار موسیقی کے ماحولیاتی نظام کا گھر ہے۔

دنیا بھر کے دیگر 50شہروں کی فہرست میں ابوظہبی شامل ہوا ہے جس کو یو این ای ایس سی او سٹی آف میوزیک کے خطاب سے نوازا گیاہے جس میں انگلینڈ: لندن ’لیور پور‘ اسکاٹ لینڈ: گلاس گو‘ جرمنی: ہانوور‘ ہندوستان: چینائی‘ جمیکا: کنگسٹن اور امریکہ کا کانس شہر شامل ہے۔

اس کامیابی پر نورا بنت محمد الکابی وزیر برائے ثقافت او ریوتھ متحدہ عرب امارات نے کہاکہ ”عمارت کی قدیم ثقافت کا حصہ موسیقی ہے‘ جو امارات کے مختلف حصوں میں پھل اورپھول کر ترقی پذیر ہے’موسیقی کے ساتھ گیت او رنظمیں اماراتیوں کے فخر کوبیان کرتی ہیں۔ اپنی اس شناخت او راپنے ماحول پر فخر ہے“۔

اسی سال 8نومبر کو سعودی عربیہ کے بروریدہ اور قطر کی درالحکومت دوحا کو بھی یونیسکو کے تخلیقی شہری نٹ ورک کی فہرست میں شامل کیاگیاتھا۔

واضح رہے کہ 2004سے یو نیسکو تخلیقی شہری نٹ ورک کا منشاء سات علاقوں میں اپنے ممبرس کی تشکیل دینا ہے جس میں کرافٹ اور فولک ارٹس‘ میڈیا آرٹس‘ فلم ڈائزین‘ گیسٹرونومی‘ لٹریچر اورموسیقی شامل ہے۔ اس نٹ ورک میں 73ممالک میں 116شہر ہیں