یوپی۔ یوا واہانی کے ’لوجہاد‘ کے الزام کے بعد ایک شخص کے خلاف ایف ائی آر

,

   

اترپردیش کے مراد آباد میں پیر کے روز ہندو یوا واہانی کی جانب سے ’لوجہاد‘ کا الزام لگاتے ہوئے شادی کو روک دینے کے بعد پولیس نے ایک ایف ائی آر درج کیاہے۔مذکورہ ایف ائی آر ایک فرد کی شکایت کی بناء پر کیا گیاہے جس میں مذکورہ شخص کو ’لوجہاد‘ کا ملزم قراردیاگیاتھا۔

اس جوڑے کو زبردستی دائیں بازو گروپ نے اس وقت روک دیا جب وہ مراد آباد ضلع عدالت میں اپنی شادی رجسٹرار کرارہے تھے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 363(سزا یا اغوا) 366(اغوا‘ محرو س رکھنا یا ایک عورت کو شادی کے لئے راغب کرنا‘ وغیرہ)اور ریاست کے مخالف تبدیلی مذہب قانون کے تحت مذکورہ ایف ائی آر درج کی گئی ہے۔

مذکورہ دائیں بازوگروپ نے یہ بھی الزام لگایاہے کہ مذکورہ شخص جو مراد آباد میں رہتاہے کہ سوشیل میڈیاپر خود کو ایک ہندو کے طور پر پیش کرتے ہوئے اس عورت کو دھوکہ دیاہے۔ یہ جوڑاپنجاب کے لدھیانہ سے بھاگ کر یہاں آیاہے اوراس نے مراد آباد عدالت میں یہ شادی رجسٹرارڈ کرائی تھی۔

لدھیانہ سے عورت کے غائب ہوجانے کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے اس کی گمشدگی کی ایک شکایت بھی درج کرائی تھی۔ پیر کی دوپہر کو اس جوڑے کا دائیں بازوگروپ نے محاصرہ کرلیااور ہنگامہ کھڑا کردیا‘انہیں شادی رجسٹرارڈ کرانے سے روک دیا۔

اس کے بعد ہندو یوا واہانی کے ممبرس نے اس جوڑے کو سیول لائن پولیس کے حوالے کردیا۔ لدھیانہ گمشدہ فرد معاملے کی جانچ کرنے والے تحقیقاتی افیسر(ائی او) گروجیت سنگھ نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”اس عورت کو اس کے والدین کے حوالے کردیاگیاہے۔

ہم نے اس شخص کے خلاف اغوا کا ایک معاملہ درج کیاہے۔ اس معاملے کی ہم مزید تحقیقات کررہے ہیں“۔