تبلیغی معاملہ۔۔ دہلی پولیس نے مولانا سعاد کے بیٹے سے پوچھ تاچھ کی ہے۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے منگل کے روز تبلیغی جماعت کے صدر مولانا سعاد کے بیٹے سے پوچھ تاچھ کی ہے اور ان بیس لوگوں کے متعلق جانکاری حاصل کی ہے کو قومی راجدھانی کے نظام الدین مرکز میں انتظامیہ کا حصہ رہے ہیں۔

YouTube video

دہلی پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ”مولانا سعاد کے بیٹے سے دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک روز قبل پوچھ تاچھ کی ہے۔اور ان بیس لوگوں کے متعلق جانکاری حاصل کی ہے کو قومی راجدھانی کے نظام الدین مرکز میں انتظامیہ کا حصہ رہے ہیں“

۔دہلی پولیس نے 30اپریل کے روز ایک او رنوٹس جاری کی جس کے ساتھ اب تک مولانا سعاد کو بھیجی گئی نوٹس میں یہ چوتھی ہے جس میں ایک سرکاری لیب سے ان کی سی او وی ائی ڈی19مثبت پائے جانے کی رپورٹ مانگی گئی ہے۔

مذکورہ تبلیغی جماعت کے سربراہ کو سی او وی ائی ڈی 19کی جانچ میں مثبت پایاگیاتھا اور ان کے وکیل فیضل ایوبی نے27اپریل کے روز خانگی لیاب میں کرائی گئی جانچ کی ایک رپورٹ بھی کرائم برانچ کو پیش کی تھی۔

قبل ازیں وبائی امراض ایکٹ1897کے تحت تبلیغی جماعت کے صدر کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کی گئی تھی جو قومی راجدھانی دہلی کے نظام الدین مرکز میں منعقدہ تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں تھی