ممبئی۔ مہارشٹرا میں بی جے پی شیو سینا اتحاد کے متعلق قیاس آرائیوں کو راحت پہنچاتے ہوئے‘ بی جے پی ذرائع نے ہفتہ کے روز کہاکہ دونوں پارٹیوں کے درمیان میں پیچھے کے دروازے سے بات چیت ہورہی ہے تاکہ حکومت تشکیل کے متعلق کوئی نتیجہ اخذ کیاجاسکے
۔ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کے قائدین کے درمیان میں پیچھے کے دروازے سے بات چیت جاری ہے اور یہ بات چیت اختتامی مراحل میں پہنچ گئی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے کہاکہ ”مذکورہ بات چیت کا مثبت پہلو سامنے آرہا ہے اور یہ اگلے کچھ دنوں میں اختتام کو بھی پہنچ جائے گی۔معاہدے کو قطعیت دینے کے لئے بی جے پی کے سینئر قائدین کل ممبئی میں اہم اجلاس منعقد کرنے جارہے ہیں“۔
ذرائع نے اس بات کی بھی توثیق کی ہے کہ ابتداء میں 12سے 14منسٹرس بطور کابینی وزرا حلف لیں گے اور سابق چیف منسٹر مہارشٹرا دیو یندر فنڈناویس ہی ریاست کے چیف منسٹر برقرار رہیں گے۔
اقتدار کی تقسیم کو لے کر نااتفاقی کی وجہہ سے شیو سینا اور بی جے پی ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کے باوجود حکومت کی تشکیل میں ناکام رہے ہیں۔
مہارشٹرا میں 288اراکین کے ایوان میں بی جے پی 105سیٹوں پر جیت کے ساتھ ریاست کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھری ہے وہیں شیو سینا و56‘ این سی پی کو 54اور کانگریس کو 44سیٹوں پر جیت ملی ہے۔
اسمبلی الیکشن کے بعد کسی بھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد ریاست میں صدر راج نافذ کردیاگیاہے