آسام چیف منسٹر ہیمنت نے اب راہول گاندھی کو ”نئے دور کے جناح‘ کا خطاب دیا

,

   

گوہاٹی۔راہول گاندھی کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے آسام چیف منسٹر ہیمنت بسواس سرما نے کہاکہ کانگریس قائد کا لب ولہجہ”1947سے قبل جناح سے ملتا جلتا ہے“ اور وہ ”نئے دور کے جناح کے راستے“ پر ہیں۔

سرماکا تازہ حملہ گاندھی پر ایسے وقت میں سامنے آیا جب گاندھی اترا کھنڈ میں ایک انتخابی ریالی میں انہیں نشانہ بنایاتھا۔سرما نے بھی جمعرات کے روزان ایک ٹوئٹ میں گاندھی کونشانہ بنایا تھا جس میں کانگریس لیڈر نے ہندوستان کو ”یونین آف اسٹیٹس“ بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاتھا۔

بسواس نے رپورٹرس کو بتایاکہ”ان (راہول گاندھی)کے لئے ایسا لگ رہا ہے‘ ہندوستان صرف گجرات سے مغربی بنگال ہے۔میں پچھلے دس دنوں سے وہ کیا کہہ رہے ہیں اس کا مشاہدہ کررہاہوں۔ ایک مرتبہ انہوں نے کہاکہ ہندوستان ایک یونین آف اسٹیٹس ہے۔ایک اور مرتبہ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کامطلب گجرات سے بنگال ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”لہذا میں کہہ رہاہوں جناح کا بھوت راہول گاندھی کے اندر داخل ہوگیا ہے‘ میں نے اتراکھنڈ میں کہا ہے کہ راہول گاندھی کی زبان 1947سے قبل کے جناح کی ہے۔ ایک طریقے سے راہول گاندھی دور جدید کے جناح ہیں“۔

اتراکھنڈ میں ایک انتخابی ریالی میں مذکورہ بی جے پی لیڈر نے راہول گاندھی پر الزام لگایاکہ راہول گاندھی نے سرجیکل اسٹرائیک کا ثبوت مانگا ہے جو 2016میں ایل او سی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف ہندوستانی فوج کی ایک کاروائی ہے۔

سرما نے کہاکہ ”ان لوگوں کی سونچ دیکھو۔ جنرل بپن راؤت ہندوستان کاغرور تھے۔ ان ہی کی قیادت میں ہندوستان نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی تھی۔ راہول گاندھی مذکورہ حملہ کا ثبوت مانگ رہے ہیں۔

ہم نے تم سے کبھی راجیو گاندھی کے بیٹے ہونے کا ثبوت مانگا ہے؟کس حق سے تم فوج سے ثبوت مانگ رہے ہو“۔انہوں نے کہاکہ ”اگر ہماری فوج نے کہاکہ اس نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی ہے تو اس کا مطلب انہوں نے کیاہے۔ اس میں تنازعہ کہاں پر ہے؟۔

کیاتم جنرل بپن راؤت پر بھروسہ نہیں کرتے؟اگر وہ کہتے ہیں کہ فوج نے اس کام کو انجام دیا ہے تو اس کا مطلب دیاہے۔ تم کیوں ثبوت مانگ رہے ہو؟سپاہیوں کی توہین نہ کریں۔ لوگ ملک کے لئے مر رہے ہیں۔ لوگ کسی اورکے لئے نہیں بلکہ ملک کے لئے زندہ ہیں“۔