اروندکجریوال ”کانگریس کے ساتھ اتحاد بی جے پی کے ساتھ جانے کے مترادف ہوتا“۔

,

   

مذکورہ کانگریس نے تین لوک سبھا سیٹوں پر مقابلہ کرنے کی پیشکش کی تھی ماباقی چار عام آدمی پارٹی کے لئے چھوڑدینے کا فیصلہ کیاتھا جو چاہتی تھی کہ الائنس ہریانہ‘ پنجاب او رچندی گڑھ تک بھی توسیع چاہتی تھی۔

ملک کی درالحکومت میں اتوار کے روز رائے دہی مقرر ہے اور دہلی کے چیف منسٹر اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنونیر اروندکجریوال نے جمعہ کے روز کہاکہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان میں الائنس کی بات مکمل ہیں ہوئی‘ اب انہیں احساس ہورہا ہے کہ الائنس نہ ہونا بہتر کام ہے۔

مذکورہ کانگریس نے تین لوک سبھا سیٹوں پر مقابلہ کرنے کی پیشکش کی تھی ماباقی چار عام آدمی پارٹی کے لئے چھوڑدینے کا فیصلہ کیاتھا جو چاہتی تھی کہ الائنس ہریانہ‘ پنجاب او رچندی گڑھ تک بھی توسیع چاہتی تھی۔

دوماہ تک چلنے والی بات چیت کا اختتام الائنس کی تشکیل میں ناکامی پر ہوا‘ جسکی وجہہ سے دہلی میں لڑائی سہ رخی ہوگئی جو عآپ‘ کانگریس او ربی جے پی کے درمیان ہے جس نے 2014میں دہلی کی تمام سات سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی

۔ہندوستان ٹائمز کو دئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کجریوال نے ہاکہ دہلی میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کرا بی جے پی کے ساتھ الائنس کرنے کے متراد ف تھا اور دوسرا موقع تنہا سا ت پر مقابلہ کرنا تھا اور ہم نے دوسرے موقع کو ترجیح دی

انہوں نے کہاکہ نو ماہ بعد دہلی ے اسمبلی الیکشن بھی ہیں مذکورہ الائنس دہلی میں بی جے پی کے لئے راہ ہموار کرنے کی وجہہ بن جاتا۔

انہوں۔نے بی جے پی کے فرضی قوم پرستی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عام آدمی پارٹی کے لڑائی بدعنوانیوں کے خلاف ہے اور ہمارا مقصد مودی شاہ کی جوڑی کو شکست دینا ہے۔

انہوں نے عام آدمی پارٹی کی ریاستی حکومت کے ترقیاتی کاموں کے فہرست پیش کی اورمرکز کی بی جے پی حکومت کی جانب سے دہلی حکومت کے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کا بھی الزام عائد کیا