الیکشن کے بعد حکومت نے 370‘35اے ارٹیکل کے موقف پر نرم رویہ اپنا یاہے

,

   

مذکورہ ہوم منسٹری نے پلواماں حملے میں داخلی جانکاری میں ناکامی کی بات سے انکار کیا‘ جوکہ جموں کشمیر گورنر ملک کے بیان کے برعکس ہے

نئی دہلی۔لوک سبھا مہم کے وران دئے گئے سیاسی بیان پر موقف کے برعکس مذکورہ حکومت نے راجیہ سبھا کے کچھ اراکین راجیہ سبھاکے سوال کے جواب میں نرم رویہ اس وقت اختیار کیا

جب ان کے نظریہ کے مطابق ارٹیکل 370اور35ایکے مطابق اپنی سونچ کی وضاحت کی جس میں اس کی ائینی حیثیت پر دوبارہ زوردیا۔راجیہ سبھا ایم پیز چھایا ورما‘سوکھرام سنگھ یادو‘ اور وشامبھر پرساد نشاد کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے

مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی نے اپنے ردعمل میں کہاکہ”فی الحال ارٹیکل 370دستور کاحصہ ہے

جس کا عنوان’عارضی قانون برائے احترام ریاست جموں کشمیرکے تحت ہے اور ارٹیکل 35اے ائین میں موجود ہے(جو جموں کشمیر کے لئے درخواست کی گئی ہے) جس کے

متعلق 1954میں صدر کے ہندوستان کے ارٹیکل 370کے تحت جاری کردہ حکم نامہ ہے“۔

دیگر سوال میں ہوم منسٹری نے پلواماں حملے میں انٹلیجنس کی ناکامی سے انکار کیا۔

اتفاق سے یہ گورنر ستیا پال ملک کے اس بیان کے برعکس ہے جس میں انہوں نے حملہ کے فوری بعد ”انٹلیجنس کی ناکامی“ سے منسوب کیاتھا۔