اپوزیشن اتحاد پر آسام چیف منسٹر کی تنقید’انڈیا نام انگریزوں کا دیاہوا ہے‘۔

,

   

سرما نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”ہمارا تہذیبی تنازعہ انڈیا اور بھارت کے گرد محیط ہے“۔
کانگریس کے زیر قیادت اتحاد کو انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلو سیو الائنس (ائی این ڈی اے) میں تبدیلی نے ایک نئی بحث کو ہوا دی ہے‘ آسام چیف منسٹر ہیمنتا بسواس کا دعوی ہے کہ انڈیا کا نام انگریزوں کو دیاہوا ہے‘ مگر یہ ہے کہ ”ہمیں خود اس نوآبادیاتی میراث سے آزاد کرانے کی کوشش کرنی چاہئے“۔

سرما نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”ہمارا تہذیبی تنازعہ انڈیا اور بھارت کے گرد محیط ہے“۔انہو ں نے مزیدکہاکہ ”برطانیہ نے ہمارے ملک کو انڈیاکو نام دیا ہے اور کانگریس نے اس کو قبول کرلیا ہے۔

ہمیں اس نوآبادیاتی میراث سے خود کوعلیحدہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ہمارے آباؤ اجداد نے بھارت کے لئے لڑائی کی ہے‘ اور بھارت کے لئے اپنے کام کو جاری رکھیں گے‘ بی جے پی برائے بھارت“۔

منگل کے روزکانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی اپوزیشن اتحاد کے نام انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس(ائی این ڈی اے) کی نقاب کشائی کی جو 2024لوک سبھا انتخابات میں برسراقتدار این ڈی اے کا سامنا کریگا۔

کھرگے نے کہاکہ اپوزیشن گروپ کی دوسری میٹنگ ملک کے عوام کے مفاد میں جمہوریت اور ائین کے تحفظ کے لئے اہم تھی۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم ایک ساتھ ائے اور مختلف نکات پر بات کی ہے۔ ایک آواز میں لوگوں نے آج پیش کی گئی قرارداد کی حمایت کی ہے“۔ کھڑگی نے کہاکہ ”ہمارے اتحاد کو انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس(ائی این ڈی اے)کہاجائے گا“۔