ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی 2016کی نفرت انگیزتقریر کے معاملے پر لندن میں گرفتاری

,

   

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کے متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیوایم) کے بانی الطاف حسین کو لندن میں منگل کے روز 2016کی نفرت انگیز کیس کے معاملے پر گرفتار کرلیاگیا‘ جسمیں انہوں نے اپنے حامیوں سے قانون اپنے ہاتھوں میں لینے کا زوردیاتھا۔

لندن/اسلام آباد۔پاکستان کی ایک بڑی سیاسی پارٹیوں میں سے ایک متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیوایم) کے بانی اور جلاوطن لیڈر الطاف حسین کو منگل کے روز سال2016کی ایک نفرت

انگیز تقریرجس میں انہوں نے اپنے حامیوں سے قانون ہاتھ میں لینے پر زوردیاتھا‘ کے کیس اسکاٹ لینڈ سے گرفتار کرلیا۔

میٹروپولٹین پولیس نے صرف اس بات کو تسلیم کیاکہ مذکورہ ساٹھ سالہ شخص کو ایم کیو ایم پارٹی سے متعلق نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں تحویل میں لیاگیاہے۔

مذکورہ ایم کیوایم کا کراچی کی سیاست پر گہرا اثر ہے کیونکہ اس کے حامی اُردو بولنے والے مہاجر طبقے سے تعلق رکھنے والے ورکنگ کلاس پڑوسی ہیں‘ جو تقسیم ہند کے دوران1947میں ہندوستان چھوڑ کر پاکستان چلے گئے تھے۔

حسین جسکی عمر65سال ہے نے 1990کے دہے میں پناہ لیتی تھی او ربعد میں اس نے یوکی کے شہریت حاصل کرلی۔ مگر اس نے ایم کیوایم پر اپنے گرفت مضبوط رکھی اور معاشی درالحکومت کراچی کو اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیا ہے۔

منگل کی صبح حسین کو گرفتاری کے بعد ساوتھ لندن کے پولیس اسٹیشن لے جایاگیا۔ جیو نیوز کی خبر کے مطابق پندر ہ پولیس والو ں کی ٹیم نے نارتھ لندن کے اس کے گھر پر دھاوی کیاتھا۔

ایسا کہاجارہا ہے کہ الطاف حسین کو 2016کے نفرت پر مشتمل تقریر کے ضمن میں گرفتار کیاگیاہے جس میں اس نے اپنے حامیوں کو قانون ہاتھ میں لینے کے لئے اکسایاتھا۔

اس کے ترجمان قاسم رضا نے بی بی سی اُردو نیوز سروس سے گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔پولیس کے بیان میں الطاف کا نام نہیں لیاگیا ہے اور اس کے بجائے ”پاکستان میں متحدہ قومی مومنٹ سے وابستہ ایک فرد“ کا حوالہ دیاہے