بی جے پی لیڈر کی بیٹی کی مسلمان سے شادی‘ ہندو توا گروپس کا احتجاج

,

   

ایک مسلمان سے شادی کرنے والی بی جے پی لیڈر کی بیٹی کی شادی کے کارڈ کی ایک تصویر جمعرات کے روز سوشیل میڈیاپر منظرعام میں آیا‘ جس پر سخت گیر لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیاہے


کوٹدوار۔ہندو تنظیموں کے کارکنوں نے یہاں جھنڈا چوک پر ایک مسلمان سے اپنی بیٹی کی شادی کرنے والے بی جے پی لیڈر یشپال بے نام کے خلاف احتجاجی طورپر علامتی پتلا نذر آتش کیاہے۔

اس احتجاج میں وی ایچ پی‘ بھیراؤ سینا او ربجرنگ دل کے کارکنوں نے حصہ لیاہے۔ ضلع وی ایچ پی کے صدر دیپک گوڑ نے کہاکہ ”ہم اس شادی کی سختی کے ساتھ مخالفت کرتے ہیں“۔

ایک مسلمان سے شادی کرنے والی بی جے پی لیڈر کی بیٹی کی شادی کے کارڈ کی ایک تصویر جمعرات کے روز سوشیل میڈیاپر منظرعام میں آیا‘ جس پر سخت گیر لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیاہے۔یہ شادی 28مئی کے روز گھوداڈی علاقے کے ایک ریسورٹ پر طئے پائی گئی ہے۔


بے نام فی الحال کاؤری میونسپل کارپوریشن کے چیرمن ہیں۔ کانگریس سے بغاوت کے بعد بی جے پی شامل ہونے والے وہ ایک سابق رکن اسمبلی ہیں۔

بے نام کے قریبی لوگوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ مذکورہ بیٹی لکھنو یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی او راس کا ایک معاشقہ اس شخص سے چل رہا تھا جس سے وہ شادی کررہی ہے۔

اس شادی میں بی جے پی او رکانگریس دونوں ہی پارٹیوں کے قائدین کو مدعو کیاگیاہے۔