جمعہ کے روز اترپردیش کے چیف منسٹر کے طور پر یوگی ادتیہ ناتھ حلف برداری

,

   

بی جے پی نے جب2017کے یوپی اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کی تھی تو وہ ایک حیرت انگیز انتخاب تھے۔
لکھنو۔لکھنو کے یکخانہ اسٹڈیم میں ایک عالیشان تقریب کے دوران جمعہ کے روز دوسری مرتبہ اترپردیش چیف منسٹر کی حیثیت سے یوگی ادتیہ ناتھ نے حلف لیاہے۔

اس حلف برداری تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ اہم مرکزی قائدین‘ بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے چیف منسٹران‘ بی جے پی کے سینئر قائدین نے شرکت کی۔ ذرائع کے بموجب85ہزار لوگ لکھنو میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

نئے بھارت کانیا یوپی کے نعرے کے ساتھ ایک عالیشان شہہ نشین تیار کیاگیاتھا۔ اپنے پانچ سال کی معیاد تکمیل کرنے کے بعد یوپی چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیتے ہوئے یوگی ادتیہ ناتھ نے تاریخ رقم کی ہے‘ اس سے قبل کوئی بھی معیاد کی تکمیل کے بعد ریاست اترپردیش میں دوسری مرتبہ چیف منسٹر منتخب نہیں ہوا ہے۔

بی جے پی نے جب2017کے یوپی اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کی تھی تو ایک بھگوا دھاری مذکورہ سیاست داں ایک حیرت انگیز انتخاب تھے۔پانچ مرتبہ کے لوک سبھا رکن کو بی جے پی کی قیادت نے ریاست میں کلیدی انتخابی ذمہ داری کے لئے منتخب کیاتھا اور انہوں نے ان سے کی گئی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی تھی۔

کئی انتخابی ریالیوں میں وزیراعظم نریندر مودی نے یوگی کی ستائش کی تھی اورکہاتھا کہ”یوپی پلس‘ یوگی ہے بہت اوپیوگی“۔ گورکھپور صدر سیٹ سے مقابلے کا یوگی ادتیہ ناتھ نے انتخاب کیاتھا جہاں سے وہ بھاری اکثریت سے کامیاب بھی ہوئے۔

اترپردیش میں بی جے پی نے دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے جیت حاصل کرتے ہوئے 37سالہ کے بعد ایک نیاریکارڈ بنایاہے۔ اترپردیش میں بی جے پی نے 255سیٹوں پراپنے اتحادیوں کیساتھ ملکر جیت حاصل کی تھی۔