جیل میں بند کیرالا کے صحافی صدیقی کاپن کی والد ہ کا انتقال

,

   

حیدرآباد۔جیل میں قید کیرالا کے صحافی صدیقی کاپن کی والدہ خدیجہ کٹی کا جمعہ کے روز انتقال ہوگیا‘ ضعیفی سے متعلق امراض کے سبب وہ بیمار تھیں۔

ان کی عمر90سال کی تھی۔مبینہ مذہبی دشمنی تشکیل دینے کی سازش کے ضمن میں گرفتاری کے بعد جیل میں بند کاپن نے پچھلے سال فبروری میں اپنے والدہ سے ملاقات کی تھی۔

والدہ کو دیکھنے کے لئے کیرالا کے سفر پر روانگی کے مقصد سے عدالت نے انہیں پانچ دنوں کی منظوری دی تھی‘ ساتھ میں سخت ہدایت بھی دی تھی کہ وہ صرف اپنے والدہ اور ان کے ڈاکٹر سے ہی بات کریں۔

مخالف دہشت گردی سخت قوانین کے تحت ماتھرا جیل میں بند کاپن کو اس ماہ تحویل میں اٹھ ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔

انہیں اکٹوبر2020میں ہاتھر س‘ یوپی کے راستے میں گرفتار کرلیاگیاتھا جب وہ ایک دلت لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ کی رپورٹنگ کے لئے جارہے تھے۔

ماتھرا میں 7اکٹوبر کو کاپن کے خلاف ائی پی سی کے دفعات 124اے‘ 153اے‘295اے کے علاوہ یو اے پی اے اور انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی قانون کے تحت ایف ائی آر درج کی گئی تھی۔

کاپن کے لئے ضمانت کی متعدد کوششیں جس میں سپریم کورٹ میں دائر حبس بیجا او رضمانت کی درخواست بھی بے کار ثابت ہوئی ہے۔

بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر ائینی مرہم پٹی کے مانگ کے ساتھ ائین کے ارٹیکل32کے تحت سپریم کورٹ میں پیش قدمی کی کوشش بھی کاپن کے وکیل نے کی تھی۔

مئی2020کو ریپبلک ٹی وی کے مالک ایڈیٹر ارنب گوسوامی نے بھی ارٹیکل32کے تحت اپنے اوپر دائر ایف ائی آروں کی کامیابی کے ساتھ منسوخی کوروبعمل لانے کاکام کیاتھا۔

مگر جب کاپن کامعاملہ آیاتو چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بابڈی نے کہاکہ مذکورہ عدالت ارٹیکل32کے تحت درخواستوں کے ساتھ رجوع ہونے والے شہریوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی ہے۔

اپریل کی شروعات میں ایک ان لائن میٹنگ میں صدیقی کاپن کی بیوی ریجانہ نے کہاتھا کہ ان کے شوہر کو پولیس ہراساں کررہی ہے او راذیت دی رہی ہے۔

ریحانہ نے ان کی گرفتاری کے متعلق یاد کرتے ہوئے کہاکہ ’یوپی پولیس نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ گوشت کھاتے ہیں۔انہوں نے ہاں میں جواب دیا اوران کی پیٹائی کی گئی۔

ہمارے گھر والوں کو ان کی گرفتاری کے متعلق کوئی جانکاری نہیں دی گئی۔ اور ہمیں خبروں کے ذریعہ اس بات کی جانکاری ملی ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ان کے شوہر بیمار ہیں اور وہیں جیل میں انہیں کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاتھا۔