دہلی فسادات پر سونیا گاندھی کی قیادت میں وفد کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

,

   

نئی دہلی۔کانگریس کے ایک وفد نے پارٹی کی عبوری صدر سونیاگاندھی کی زیر قیادت دہلی فسادات پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند سے ملاقات کی اور انہیں ایک یادواشت بھی پیش کی۔ پارٹی نے صدر پر زوردیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کی اور ہوم منسٹرامیت شاہ کی برخواستگی کی بھی مانگ کی ہے۔

YouTube video

میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ ”آپ سب سے اونچی ائینی عہدے ہیں‘ تاکہ شہریوں کی زندگی‘ آزادی جائیداد کی حفاظت کی جاسکے۔ ہم اس بات پر بھی زوردیتے ہیں کہ آپ فوری طور پر ہوم منسٹر کو برخواست کریں“۔

کانگریس کے وفد نے صدر جمہوریہ سے یہ بھی کہاکہ وہ دونوں مرکزی اور ریاستی حکومت کو کاروائی کے لئے ہدایت دیں۔

کانگریس نے الزام لگایا کہ حالات پر قابو پانے اور مسائل کو حل کرنے کے بجائے مذکورہ مرکزی اور دہلی میں منتخب نئے حکومت دونوں تماشائی بن کر منظم تشدد اور تشکیل دی گئی لوٹ مار کو دیکھ رہے ہیں۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ ”مرکزی حکومت اور ہوم منسٹر کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جانے کے سبب 34اموات اور 200سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں

کروڑ ہار وپیوں کی جائیدادیں او راملاک تباہ اورلوٹ لئے گئے ہیں“۔

مذکورہ پارٹی نے ہوم منسٹر کے متعلق سوال کھڑا کیا”ہوم منسٹر کہاں ہیں اور انہوں نے پچھلے اتوار سے کیا اقدامات اٹھائے ہیں کیونکہ وہ لاپتہ ہیں وہ اس حساس مسلئے پر توجہہ مرکوز کیوں نہیں کررہے ہیں؟

اور اس معاملے میں دہلی کے چیف منسٹر اور دہلی کی نئی منتخب حکومت بھی موقع سے غائب دیکھائی دے رہی ہے“۔

انہوں نے خفیہ جانکاری کے حصول میں ناکامی پر بھی سوال کھڑا کیا۔