دہلی میں اگر کانگریس تنہامقابلہ کرتی ہے تو انڈیا اتحاد کا کوئی فائدہ نہیں۔ اے اے پی

,

   

دہلی کے کانگریس لیڈروں نے چہارشنبہ کے روزپارٹی کی اعلی قیادت کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیاجاسکے۔
نئی دہلی۔مذکورہ عام آدمی پارٹی نے کہاکہ اگر لوک سبھا انتخابات کے لئے دہلی میں کانگریس تنہا مقابلہ کرتی ہے تو انڈیاارتحاد کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

کانگریس اوراے اے پی اپوزیشن کے گروپ پر مشتمل نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو اتحاد(ائی این ڈی ائی اے) کاحصہ ہیں۔ اے اے پی کی چیف ترجمان پرینکا کاکر نے کہاکہ کانگریس لیڈر الکالامبا کے بیان کے بعد ممبئی میں انڈیابلاک کے مجوزہ اجلاس میں شرکت کے متعلق ان کی اعلی قیادت انہیں بتائے گی۔

دہلی کے کانگریس لیڈروں نے چہارشنبہ کے روزپارٹی کی اعلی قیادت کے ساتھ میٹنگ کی تاکہ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے راستوں پر تبادلے خیال کیاجاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی او ر سابق پارٹی سربراہ راہول گاندھی جو اجلاس میں موجود تھے پارٹی قائدین سے استفسارکیاکہ متحدہ رہیں اور لوگوں سے جوڑے رہیں۔ میٹنگ کے بعد لامبا نے کہاکہ دہلی کے تمام سات لوک سبھا حلقہ پر مقابلے کا انہیں حکم دیاگیاہے۔

ان کے بیان کے بعد کاکر نے کہاکہ اگر کانگریس دہلی میں تنہا مقابلہ کرتی ہے تو انڈیااتحاد اجلا س میں شرکت کا کوئی مقصد باقی نہیں رہے گا۔کاکر نے پی ٹی ائی ویڈیو کو بتایاکہ”اگر کانگریس نے دہلی میں تنہا مقابلہ کرنے کا دہن بنالیاہے تو انڈیااتحاد کاکوئی مقصد باقی نہیں رہے گا۔

انڈیااتحاد کے اگلے اجلاس میں شرکت کافیصلہ پارٹی کی اعلی قیادت کریگی۔ وہ کانگریس تھی جو دہلی میں اتحاد قائم کرنے کے لئے اے اے پی سے رجوع ہوئی تھی کیونکہ دہلی میں ان کا وجود ختم ہوگیا ہے“۔

اے اے پی کے بیان کے بعد دہلی کانگریس سربراہ انل چودھری نے وضاحت کی کہ چہارشنبہ کی میٹنگ دہلی میں اتحاد قائم کرنے کے متعلق نہیں تھی اوراس سے متعلق کوئی بات چیت بھی میٹنگ میں نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”اے اے پی قیاس آرائیاں کرسکتی ہے مگر اتحاد پر فیصلہ اے ائی سی سی کی مرکزی قیادت کریگی اور اس کااعلان بھی وہی کریں گے۔ بطور اپوزیشن پارٹی یہاں پر ہم بدعنوانی کے متعلق سوالات اٹھاتے رہیں گے“۔اپوزیشن اتحاد کی اگلی میٹنگ 31اگست اوریکم ستمبر کو ممبئی میں ہوگی۔