دہلی پولیس سے سمبت پاترا کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کو کہا گیا

,

   

نئی دہلی۔ ایک عدالت نے دہلی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیٹڈر سمبت پاترا کے خلاف ان کے سوشیل میڈیا پر دہلی چیف منسٹر اروند کجرایول کی مبینہ چھیڑ چھاڑ والی تصویر پوسٹ کرنے پر ایف ائی آر درج کریں‘ جس تصویر میں وہ زراعی قوانین کے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔


تیس ہزاری کورٹ کے میٹروپولٹین مجسٹریٹ ریشبھ کپور نے احکامات جاری کئے ہیں کہ بی جے پی کے ترجمان پر ائی پی سی کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کریں‘ عام آدمی پارٹی کے آتش کی شکایت کو قبول کریں۔

وکلاء ریشکیش اور محمد ارشاد جو مذکورہ درخواست گذار کی نمائندگی کررہے ہیں نے کہاکہ ملزم نے دھوکہ دہی سے اور جان بوجھ کرحقیقی ویڈیو میں چھیڑ چھاڑ کی اور جھوٹ‘ من گھڑت اور چھیڑ چھاڑ ویڈیو کے ساتھ کرتے ہوئے سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کیاہے جس کا واحد مقصدمذکورہ سماج کے ممبرس کو شکایت کردہ اور دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال کے خلاف اکسانا ہے۔

درخواست میں کہاگیاہے کہ چونکہ شکایت میں قابل سزا جرم کا واضح طور پر انکشاف ہوچکا ہے‘ اسی وجہہ سے شکایت وصول کرنے والے پولیس اہلکاروں کا یہ فرض ہے کہ وہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کریں۔

درخواست میں کہاگیاہے کہ یہا ں تک کے دوسری صورت میں یہ طئے شدہ قانون ہے کہ جب بھی پولیس افسر کے سامنے قابل شناخت جرم کے بارے میں معلومات رکھی جاتی ہے تو مذکورہ پولیس افیسر کے پاس فوری طور پر ایف ائی آر درج کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا ہے۔