ریہاچکرابرتی کو ملی ضمانت‘ ایک ماہ بعد جیل سے باہر ائیں گی

,

   

ریہاچکرابرتی کو این سی بی نے8ستمبر کو گرفتار کیاتھا
ممبئی۔بالی ووڈ اداکارہ ریہا چکرابرتی کو 7ستمبر‘ چہارشنبہ کے روز ضمانت مل گئی‘ ششانت سنگھ راجپوت معاملے میں منشیات سے جڑے معاملے کے تحت انہیں گرفتار کیاگیاتھا۔

ششانت سنگھ راجپوت کے ملزمین دپیش ساونت اور سمیول میرانڈا کو بھی ضمانت مل گئی ہے۔تاہم ممبئی ہائی کورٹ نے ریہا کے بھائی شوویک چکرابرتی کی ضمانت کومسترد کردیاہے

ریہا چکرابرتی کی ضمانت
رپورٹس کے مطابق ریہا چکرابرتی کو ایک لاکھ کے ذاتی بانڈ پر ضمانت ملی ہے۔

ایک سرکاری بیان میں مذکورہ عدالت نے کہاکہ ”ریہا(چکرابرتی) کو رہائی کے بعد ہر دس دن معد پولیس اسٹیشن میں حاضری دیناہوگا‘

اپنا پاسپورٹ جمع کرادیں‘ عدالت کی اجازت کے بغیر باہر نہ جائیں اور اگر وہ گریٹر ممبئی سے باہر جارہی ہیں تو تحقیقاتی عہدیداروں کو اس بات کی جانکاری ضرور دیں“

YouTube video

ریہا کے وکیل ستیش مانیش شنڈی نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”ہم ان احکامات سے خوش ہیں۔ انصاف اور سچائی کا غالب ائیہے اور بالآخر جسٹس سارنگ وی کوتوال نے دئے گئے احکامات قانون او رحقائق کی روشنی میں ہیں“۔

وکیل نے کہاکہ ”ریہا کی گرفتاری اور تحویل قانون کے دائرے کے باہر تھی۔ تحقیقات کرنیوالے تین ایجنسیوں سی بی ائی‘

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ‘ اور نارکوٹک کنٹرول بیوروکی شیطانی سونچ اور کاروائیوں کا اب ختم ہوا ہے۔ہم سچائی کے پابند عہد ہیں۔

ستیہ ما وجیتے“
ریہا کی گرفتاری
ریہاچکرابرتی کو این سی بی نے8ستمبر کو گرفتار کیاتھا‘ گرفتاری سے تین دن قبل تک این پی پی ایس ایکٹ 1985کے ریہا چکرابرتی سے پوچھ تاچھ کی تھی۔

این سی بی کا الزام ہے کہ چکرابرتی جو راجپوت کی گرل فرینڈ تھی‘ جون کے مہینے میں ممبئی کے اپنے مکان میں مردہ حالات میں پائے جانے والے اداکار کو منیشات فراہم کرتی تھیں۔

ریہا کے واٹس ایپ چیاٹ جس میں منشیات کی مبینہ فراہمی کے متعلق بات چیت کے انکشاف کے بعد مذکورہ نارکوٹیک کنٹرول بیورو نے ششانت سنگھ راجپوت تحقیقات میں اپنا قدم ڈالے تھے