شاہجہاں پور کیس۔ عدالت نے طلبہ کو چودہ دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا

,

   

شاہجہاں پور (اترپردیش)۔ بی جے پی لیڈر سوامی چنمایاں نند پر عصمت ریزی کا الزام لگانے والے طلبہ کو مذکورہ مقامی عدالت نے 14دنوں کی عدالتی تحویل میں پیش دیاہے‘ اس بات کی جانکاری سابق مرکزی وزیر کے وکیل مہندر سنگھ نے چہارشنبہ کے روز میڈیا کو دی ہے۔

سنگھ نے یہاں اے این کو بتایاکہ”ایس ائی ٹی کی درخواست پر عدالت نے لڑکی کو چودہ دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے‘

اس کو جیل بھیجا جائے گا“۔ انہوں نے مزیدکہاکہ لڑکی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر توقع ہے کہ آج سنوائی بھی ہوگی‘ جو لڑکی کے وکیل کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی ہے

۔سنگھ نے کہاکہ ”چہارشنبہ کی سہ پہر میں لڑکی کی مذکورہ درخواست پر سنوائی ہوسکتی ہے“۔قبل ازیں دن میں ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) او پی سنگھ نے ایس ائی ٹی کے ہاتھوں لڑکی کی گرفتاری کی جانکاری دی تھی۔

سنگھ نے رپورٹرس سے کہاکہ ”لاء اسٹوڈنٹ جس نے سوامی چنمایاں نند پر اس کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے‘ کو ایس ائی ٹی نے مبینہ طور پر ان سے پیسے طلب کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا ہے“

۔پچھلے ہفتہ چنمایاں نند کو اترپردیش پولیس نے گرفتار کیاجس میں ان پر عصمت ریزی‘ تعقب کرنا اور مجرمانہ دھمکی دینے کے معاملات درج نہیں کئے گئے۔

اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم جس کی قیادت ائی جی نوین اروڑا کررہی ہیں نے اس کے علاوہ لڑکی کے تین دستوں کو بھی گرفتار کیاہے جس پر چنمایاں نند سے پانچ کروڑ روپئے کی رقم طلب کرنے‘ مجرمانہ دھمکی دینے اور ان کی شبہہ کو خراب کرنے کا انتباہ دینے کا الزام عائد کیاگیاہے۔

اروڑہ نے رپورٹرس کو بتایا کہ چنمایاں نند نے اس کو بات کو تسلیم کیا ہے کہ ”وہ تمام شواہد“ جو ان کے خلاف منظرعام پر ائے ہیں‘ لڑکی کے مذکورہ تین دوستوں سنجے سنگھ‘ وکرم‘ سچن نے تسلیم کیا ہے کہ چنمایاں نند سے پیسے کی مانگ کی گئی تھی۔

چنمایاں نند جو واجپائی حکومت میں مرکزی مملکتی وزیر تھے شاہجہاں پور میں کالج چلاتے ہیں جہاں پر یہ لڑکی طالب علم ہے‘ جس کوایک مقامی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں سے اسے چودہ روز کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے۔

قبل ازیں پیر کے روز چنمایاں نند کو سینے میں درد کی وجہہ سے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹوٹ (ایس جی پی جی ائی) میں شریک کیاگیا ہے۔

ایس جی پی جی ائی کے چیف میڈیکل سپریڈنٹ پروفیسر امیت اگروال نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ ”اسپتال کے ایم ائی سی یو وارڈ میں سوامی چنمایاں نند شریک ہیں جہا ں پر پروفیسر پی کے گوئیل کارڈیالوجی محکمہ کے ہیڈکی نگرانی میں ان کا علاج کیاجارہا ہے“۔ کافی طویل عرصہ سے چنمایاں نند کو ضیابطیس کی شکایت ہے۔

اگروال نے کہاکہ”انجیو گرافی کی گئی ہے اور کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نظر نہیں ائی جس کے سب انجیو پلاسٹی کی ضرورت نہیں ہے“۔

ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ چنمایاں نند کو دوائیں سے راحت مل جائے گی اور مقرر وقت کے علاج کے بعد اسپتال سے انہیں روانہ کردیاجائے گا۔