مسلمانوں کے نمازادا کرنے کا پرانا ویڈیو بی جے پی کے ایم پی نے کیاٹوئٹ

,

   

الٹ نیوز کے مطابق لاک ڈاوؤن کے اعلان سے پانچ روز قبل یہ ویڈیو پوسٹ کیاگیاتھا
نئی دہلی۔ویسٹ دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورماکو جمعرات کے روزدہلی پولیس کی ناراضگی کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے دو ماہ پرانا ایک ویڈیو اس دعوی کے ساتھ پوسٹ کیاتھا کہ مسلمانوں بڑی تعداد میں نماز ادا کررہے ہیں اور لاک ڈاؤن کی خلا ف ورزی کے ساتھ سماجی دوری کے قواعد کو بھی نظر انداز کررہے ہیں۔

دہلی کے سابق چیف منسٹر صاحب سنگھ ورما کے بیٹے نے ایک پرانا ویڈیو پوسٹ کیا اور ہندی میں لکھا کہ”کیا کوئی مذہب کرونا وائر س کی وباء کے دوران اس طرح کی حرکت کی اجازت دیتا ہے؟

لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کے قواعد پوری طرح تباہ کردئے گئے ہیں۔

وہ مولی جن کی تنخواہیں اروند کجریوال نے بڑھائی ہیں اگر اس میں تخفیف لائی جاتی ہے تو یہ خود بخود رک جاتا۔ یاپھر تم نے دہلی کو تباہ کرنے کی قسم کھائی ہے“؟۔اس ٹوئٹ کا جواب دہلی پولیس نے جمعہ کے روز دیتے ہوئے کہاکہ قدیم ویڈیو ہے اور اس کا استعمال افواہ پھیلنے کی منشاء سے کیاگیاہے“۔

ڈی سی پی ایسٹ دہلی نے ٹوئٹ کیا ”یہ پوری طرح غلط ہے۔ ایک پرانا ویڈیو افواہ پھیلانے کے مقصد سے استعمال کیاجارہا ہے۔ پوسٹ کرنے او رافواہ پھیلنے سے قبل مہربانی کرکے جانچ کرلیں“۔

تاہم دونوں دہلی پولیس اور ورما نے اپنے ٹوئٹ ہٹادئے۔

حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائیڈ الاٹ نیوز کے مطابق ذکورہ 1.27منٹ کا یہ ویڈیو لاک ڈاؤن سے 5روز قبل 20مارچ کو ٹوئٹر پر پوسٹ کیاگیاتھا۔اس میں دیکھا یاگیاتھا کہ ایسٹ دہلی کے پرتاب گنج روڈ پر مسلمانوں مشترکہ طور پر نمازا دا کررہے ہیں