نابالغ کے اغوا ء معاملے میں یوپی کے بی جے پی لیڈر پر مقدمہ درج

,

   

اوریا(اترپردیش)۔ ایک 17سالہ نابالغ کو مبینہ اغوا کرنے کے معاملے میں بی جے پی کے ایک لیڈر پر مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔بدھونی کے بلاک پرموکھ26سالہ کوشلاندھرا راجپوت‘ جمعرات کے روز ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ غائب ہوگئے تھے۔

مذکورہ بی جے پی لیڈر کا لڑکی کے ساتھ معاشقہ تھا مگر لڑکی کے گھر والوں نے بین طبقہ واری رشتہ کو نامنظور کرتے ہوئے اس کی شادی کسی اور جگہ مقرر کردی تھی۔بی جے پی لیڈر کے فیملی ممبرس او ردیگر چار لوگوں پر بھی بدھونی بلاک میں مبینہ طور پر لڑکی کے والد اوربھائی کے ساتھ مارپیٹ کا ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔

لڑکی کے گھر والوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس میں کوشلاندیرا کے گھر والوں او ربلاک ممبرس پر لڑکی کے متعلق ان کے گھر پر جانکاری حاصل کرنے کے لئے پہنچنے کے وقت مارپیٹ کا الزام لگایا ہے۔

بی جے پی لیڈر کے گھر والوں نے بھی جوابی شکایت درج کرائی ہے او رلڑکی کے والد اور بھائی پر فیملی کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا الزام لگایا ہے۔

اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔اسٹیشن ہاوز افیسر (ایس ایچ او) نے کہاکہ لڑکی کے والد نے کوشلاندیرا‘ اس کے بھائیوں اور والد کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور الزام عائد کیا کہ ان لوگوں کے ساتھ مارپیٹ کے بعد لڑکی کو بندوق کی نوک پر اغوا ء کرکے لے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بی جے پی لیڈر کے گھر والوں نے نقد رقم اور زیوارات بھی اپنے ساتھ لے گئے او رشکایت کی بنیا د پر ہم نے ایک ایف ائی آر درج کیاہے۔

ایس ایچ او نے کہاکہ کوشلاندیرا اور نابالغ لڑکی کی تلاش جاری ہے۔

درایں اثناء بی جے پی کے اوریا ضلع کے صدرگیتا ساکیا نے کہاکہ بلاک پرمکھ الیکشن میں پارٹی کی حمایت کے بعد پچھلے سال وہ بی جے پی میں شامل ہوا تھا‘ ساکیا نے کہاکہ کوشلاندیرا کی حرکت سے پارٹی کو کوئی لینا دینا نہیں ہے۔