نہ تو وزیراعظم اور نہ ہی فینانس منسٹر معاشیات جانتے ہیں۔ سبرامنین سوامی

,

   

ملک میں بڑھتی قیمتوں کا مرکزی وزیر فینانس کو سوامی نے ذمہ دار ٹہرایا۔
ماتھرا۔ بی جے پی کے ایم پی سبرامنین سوامی نے اپنی ہی پارٹی کی مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا‘ کہا کہ نہ تو وزیراعظم اور نہ ہی فینانس منسٹرمعاشیات سے واقف ہیں۔

اس کے علاوہ انہو ں نے ملک میں بڑھتی قیمتوں کا مرکزی وزیر فینانس کو سوامی نے ذمہ دار ٹہرایااور کہاکہ وہ کسی سے بھی نہیں پوچھتی ہیں۔مذکورہ ایم پی نے کہاکہ انہیں یہ بھی نہیں معلوم ہے کے ترقی کی شرح میں اگر کمی آتی ہے تو انہیں کیا کرنا چاہئے۔

کچھ ہندوتوا گروپس کی جانب سے اس دعوی پر کہ جہاں پر اب مساجد کھڑ ی ہیں وہاں پر ایک وقت میں ہندو عبادت گاہیں کھڑی تھیں پر مذکورہ ایم پی نے کہاکہ مرکز نے عبادت گاہوں (خصوصی دفعات)ایکٹ 1991کو منسوخ کرنے کے لئے ان کی طرف سے دائر کردہ مقدمہ کا ابھی تک جواب نہیں دیاہے۔

یہ ایکٹ کسی بھی عبادت گاہ پر دعوی کرنے یا اس کے رول میں 15اگست1947کو ہونے والی تبدیلی کے لئے مقدمہ دائر کرنے سے منع کرتا ہے۔

بعض ہندوتوا گروپس نے ماتھرا او رکاشی میں مذہبی مقامات پر دوبارہ دعوی کی مانگ کی ہے۔ مذکورہ بی جے پی لیڈر نے کہاکہ چین کے ساتھ سرحدوں کے معاملے سے نمٹنے کے طریقہ کار پر حکومت سے وہ مطمئن نہیں ہیں