وزیراعظم مودی کے خلاف بولنے کا مطلب بھارت ماتا کے خلاف بولنا ہے۔ بی جے پی لیڈر

,

   

انہوں نے یہ بھی کہاکہ مودی کے خلاف بولنا جمہوریت کے خلاف بولنا ہے۔
پوربا مدنی پور۔مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کے خلاف شدید حملہ بولتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر سویندو ادھیکار نے جمعہ کے روز کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بولنا ”جمہوریت“ اور”بھارت ماتا“ کے خلاف بولنا ہے۔

ادھیکاری نے اے این ائی کو بتایاکہ”تمہیں نریندرمودی کے ٹیکہ کویڈ کے خلاف لینا ہوگا۔وہ ایک منتخب وزیراعظم ہیں۔ان کے خلاف بولنا جیسا جمہوریت کے خلاف بولنا ہے۔

ان کے خلاف بات کرنا بھارت کے خلاف بات کرنا ہے۔ پاکستان او ربنگلہ دیش کے پاس ٹیکہ نہیں ہے‘ لہذا تمہیں وزیراعظم مودی کا ٹیکہ لینا ہوگا“۔

ادھیکاری کا تبصرہ بنرجی کے ایگرا اور پاٹاشپور میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کے حوالہ پر تھا جہاں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر بہت سارے مسائل بشمول کویڈ19ٹیکہ کا حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

بنرجی نے ادھیکاری جو ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) حکومت کے ایک سابق منسٹر ہیں کو ”میر جعفر“ قراردیاکیونکہ انہوں نے پچھلے سال ڈسمبر میں بی جے پی خیمہ میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

قابل غور ہے کہ مغربی بنگال چیف منسٹر اور ادھیکاری بندی گرام اسمبلی حلقہ میں ایک دوسرے کے مدمقابل مجوزہ اسمبلی انتخابات میں کھڑے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل ادھیکاری نے کہاتھا کہ نندی گرام سے بی جے پی بنرجی کو 50,000ووٹوں سے شکست دے گی۔مجوزہ اسمبلی الیکشن کے دوسرے مرحلے کی رائے دہی میں یکم اپریل کو بندی گرام میں رائے شماری ہوگی۔

انتخابا ت والی ریاست مغربی بنگال میں مذکورہ بی جے پی او رترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے درمیان سخت مقابلہ آرائی ہوگی۔

حالیہ مہینوں میں بی جے پی کے اعلی قائدین نے ریاست بھر میں عوامی جلسہ عام او رروڈ شوز منعقد کئے ہیں۔ مغربی بنگال میں اٹھ مرحلے میں اسمبلی الیکشن 27مارچ سے شروع ہوگا اور آخری مرحلے کی رائے دہی 29اپریل کو ہوگی۔ مئی 2کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔