پاکستان نے اودئے پور قاتلوں سے جوڑنے والی خبروں کو کیامسترد

,

   

اسلام آباد۔ پاکستان نے ہندوستانی میڈیا کے ان خبروں کومسترد کردیا ہے جس میں کسی نے کسی اودئے پور میں ایک ہندو درزی کے قتل کو اسلام باد سے جوڑا جارہا ہے۔ مذکورہ خارجی دفتر(ایف او)سما ٹی وی کی خبر کے مطابق قتل کے معاملے میں تحقیقات سے متعلق ہندوستانی میڈیا میں منظرعام پر آنے والی رپورٹس کے جواب میں ایک بیان جاری کیاہے۔

ایف او کے حوالے سے کہاگیاہے کہ ”ہم نے ہندوستانی میڈیا کے ایک حصہ میں اودئے پور میں قتل معاملے کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹس دیکھی ہیں‘ جس میں شرارتی طور پرہندوستانی شہری ملزم افراد کو پاکستان کی ایک تنظیم سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے“۔

مزیدکہاگیا کہ”ہم واضح طور پر کسی بھی اشارے کو مسترد کرتے ہیں‘ جوکہ بی جے پی‘ آر ایس ایس’ہندوتوا‘کی طرف سے ہندوستانی حکومت کی پاکستان کی طرف انگلی اٹھانے کے لئے ان کے اندرونی مسائل کو ذریعہ بنایاہے اور خارجی شکل دینے سمیت پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

اس طرح کی بدنیتی پر مبنی کوششیں ہندوستان یا بیرون ملک لوگوں کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے“۔

منگل کے روز ایک دل دہلادینے واقعہ میں بی جے پی کی اب برطرف ایک لیڈر نوپور شرما کے شان رسالت ؐ میں گستاخانہ کلمات کی ادائیگی کے حوالے سے شوشیل میڈیا پر شرما کی حمایت کرنے والے ایک ٹیلر کو دن کی اجائے میں اودئے پور کی بھیڑ بھاڑ والی سڑک پر واقعہ ایک دوکان میں گلاکاٹ کر بی جے پی قتل کردیاگیاہے۔ اس قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مبینہ ویڈیوسٹ کرنے والے دو افراد اب پولیس کی حراست میں ہیں