کجریوال نے گجرات کی عوان کا شکریہ ادا کیا‘26فبروری کو کریں گے دورہ

,

   

نئی دہلی۔مجالس مقامی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے مظاہرے کے پیش نظر گجرات کی عوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ وہ 26فبروری کے روز ریاست کا دورہ کریں گے۔

مذکورہ چیف منسٹرنے کہاکہ ”گجرات میں مجالس مقامی کے انتخابات میں اے اے پی نے شاندار مظاہر ہ کیاہے۔ گجرات بالخصوص سورت کی عوام کامیں شکریہ ادا کرتاہوں۔

کانگریس پارٹی125سال پرانے کو شکست ہوئی اور ایک نئی پارٹی اے اے پی کو مرکزی اپوزیشن پارٹی کی ذمہ داری ملی ہے۔ ہمارا ہر ایک امیدوار دیانت داری کے ساتھ کام کرے گا“


گجرات سے نئے سیاست سامنے ائی ہے۔ کجریوال
انہوں نے کہاکہ ”گجرات سے ایک نئی سیاست سامنے ائے گئے جو دیانت داری کی سیاست ہوگی۔ وہ کئے گئے کام کی بنیاد پر ہوگا۔

یہ بہترین اسکولوں‘ اسپتالوں اور سستی الکٹرسٹی کی سیاست ہوگی۔ہم گجرات کی ترقی کریں گے اور ساتھ میں ریاست کی عوام کی زندگیوں کو بھی عروج دیں گے“۔

کجریوال نے مزیدکہاکہ ”میں گجرات کا دورہ 26فبروری کو کروں گااور عام آدمی پارٹی کو گجرات کے مجالس مقامی کے انتخابات میں کانگریس کو مسترد کرتے ہوئے مرکزی اپوزیشن کے طور پر سامنے لانے کے لئے عوام کا شکریہ ادا کروں گا“۔

گجرات کے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی نے منگل کے روز بہت ہی شاندار مظاہرہ کیااور 2016کے مقابلے اپنی سیٹوں میں اضافہ کرتے ہوئے کانگریس کو قریب قریب ختم ہی کردیاہے۔

میونسپل کارپوریشنوں میں اقتدار پر واپسی کی پارٹی تیاری کررہی ہے۔ ریاست میں پچھلے 25سالوں سے اقتدار پر فائز رہنے کی وجہہ سے پارٹی کے مظاہرہ نے اس کو مزید جواب دہ بنادیاہے


کانگریس کامظاہرہ
کانگریس کو امید تھی کہ اقتدار میں ناکامی کا رحجان ان کے لئے ایک عنصر کے طور پر کام کرے گا۔ سابق کے انتخابات کے مقابلے میں اس مرتبہ کانگریس 100سیٹوں پر پیچھے رہی ہے وہیں بی جے پی 100سیٹیں زیادہ حاصل کی ہیں۔

پہلے ہی مقابلے میں سورت کے اندر عام آدمی پارٹی نے27سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ دیگر بشمول اے ائی ایم ائی ایم بھی بی جے پی کو ایک کونے میں کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔

سورت کی 120میں 93پر بی جے پی کا قبضہ ہے جبکہ عآپ نے 27سیٹیں جیتی ہیں۔ کانگریس اور دیگر پارٹیو ں نے ایک بھی سیٹ نہیں جیت پائے