کیرالا سے تعلق رکھنے والے فوجی سپاہیوں نے ’شہرت‘ کے لئے پی ایف ائی پر فرضی حملہ کیا‘ ہوئے گرفتار

,

   

کلیدی ملزم کیرالا کے ضلع کولم سے تعلق رکھنے والے شائنی کمار نے دعوی کیاہے کہ اتوار کے روز چھ رکنی گینگ نے اس کی پیٹائی کی اور پولیس میں اس نے شکایت بھی درج کرائی ہے


ہندوستانی فوج کے ایک سپاہی اور اس کے ساتھی کو منگل 26ستمبر کے روز اسوقت گرفتار کرلیاگیا ہے جب اس نے پیٹھ پر گرین رنگ سے ”پی ایف ائی“ لکھنے والے لوگوں کے ایک گروپ پر فرضی مار پیٹ کی ایک شکایت درج کرائی تھی۔

پچھلے مرکزی حکومت نے پانچ سال کی مدت کے لئے ایک اسلامی سیاسی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف ائی) پر امتنا ع عائد کیاہے۔

کلیدی ملزم کیرالا کے ضلع کولم سے تعلق رکھنے والے شائنی کمار نے دعوی کیاہے کہ اتوار کے روز چھ رکنی گینگ نے اس کی پیٹائی کی اور پولیس میں اس نے شکایت بھی درج کرائی ہے۔تاہم مذکورہ فوجی جوان کا بیان جھوٹا اس وقت ثابت ہوا جب پولیس کو اس کے بیانات میں کئی تضادات محسوس کئے۔

بعد ازاں کمار کے دوست جوش نے پولیس کے سامنے انکشاف کیاکہ یہ سارا عمل ایک دھوکہ تھا اور سپاہی نے ’شہرت‘حاصل کرنے کے لئے پوری منصوبہ بندی کی۔

https://x.com/zoo_bear/status/1706584283052437924?s=20

مبینہ طور پر انجام دئے جانے والے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے جوشی نے دعوی کیاکہ کمار نے ان سے کہاکہ وہ اپنی پیٹھ پر”پی ایف ائی“لکھے اوراس کی پیٹائی کرے۔جوشی نے میڈیا کو بتایاکہ ”میں نشہ میں تھا‘ ابتداء میں ڈی ایف ائی لکھا مگر اس(کمار) نے کہاکہ پی ایف ائی لکھیں۔

لہذا میں نے پی ایف ائی کیا۔ پھر اس نے مجھے پیٹائی کرنے کو کہا مگر میں نے کہاکہ میں ایسا نہیں کرسکتا میں نشہ میں ہوں“۔جوشی نے کہاکہ ”پھر اس نے مجھے کھینچنے اور زمین پر لیٹا دینے کو کہا‘ مگر میں نشہ کی حالت میں تھا۔

پھر اس نے کہاکہ میں اس کے ہاتھ باندھ دوں اور منھ پر ٹیپ لگادیں اور پھر اسکو چھوڑ کر چلاجاؤں۔ لہذا میں نے ویسا کیا“۔

مذکورہ مبینہ واقعہ کمار کی چھٹی کے آخری دن پیش آیا۔ اس کو پیر کے روز راجستھان میں جائسلمیر میں اپنی یونٹ کو واپس لوٹنا تھا۔کمار کی تعیناتی آر می الکٹرانک اور میکانیکل انجینئرس(ای ایم ای) کارپس میں ہے۔