گھر پر نماز کے لئے ”غیرقانونی“ اکٹھا ہونے والے26افراد پر مقدمہ درج۔ یوپی

,

   

سوشیل میڈیا پر دولہے پور گاؤں میں ”بڑی تعداد میں“ میں گھر کے اندر مبینہ نماز ادا کرنے والے لوگوں کی تصویریں وائر ل ہوئی ہیں۔
مرآد باد۔انتظامیہ سے ضروری اجازت کے بغیر گھر میں نماز کی ادائیگی کے لئے بڑے پیمانے پر اکٹھا ہونے والے26افراد پر مرآد باد پولیس نے ایک مقدمہ درج کیاہے۔

سپریڈنٹ آف پولیس (رورل) مرآباد سندیپ کمار مینا نے کہاکہ ”دولہے پور گاؤں کے چاجلیت علاقے میں دو مقامی لوگوں کے گھر پر بڑی تعداد میں لوگ کسی نوٹس کے بغیرنماز کے لئے اکٹھا ہوئے۔ ماضی میں دوسری کمیو نٹی کے پڑوسیوں کی جانب سے اعتراض کے بعدانہیں اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے کے لئے متنبہ کیاگیاتھا“۔

انہوں نے کہاکہ ”ائی پی سی کی دفعہ 505-2کے تحت 16شناخت شدہ اور 10نامعلوم افراد کے خلاف مقامی چندرا پال سنگھ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ اس کیس میں ملوث افراد کی ہم تلاش کررہے ہیں“۔

سوشیل میڈیا پر دولہے پور گاؤں میں ”بڑی تعداد میں“ میں گھر کے اندر مبینہ نماز ادا کرنے والے لوگوں کی تصویریں وائر ل ہوئی ہیں‘ جس کے بعد کچھ دائیں بازوکارکنان نے پولیس ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس سے مانگ کی تھی۔