ہم قابو پالیں گے‘ کانگریس کا ایک نیا’عروج‘ ہوگا۔ سونیاگاندھی

,

   

ادوئے پور۔چنتن شیوار میں اپنے اختتامی کلمات میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے اتوار کے روم کہاکہ داخلی اصلاحات کے نفاذ کے لئے اگلے دو تین دنوں میں ایک ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جس کا توجہہ2024لوک سبھا انتخابات پرہوگی۔

انہو ں نے یہ بھی کہاکہ داخلی اصلاحات میں تنظیموں کے تمام پہلوؤں بشمول اسٹرکچر‘ قواعد برائے پارٹی عہدوں پر تقررات‘ رابطہ او رپبلک سٹی
رسائی‘مالیہ اور انتخابی انتظام کا احاطہ کیاجائے گا۔

گاندھی نے ادوئے پور میں کہاکہ ”اندرونی اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے ایک موثر ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جو ضروری ہے اور اس پر ادوئے پور میں مختلف گروپوں میں زیر بحث لایاگیاہے۔

یہ اصلاحات 2024کے لوک سبھا الیکشن پر توجہہ مرکوز کریں گے جس میں تنظیم کے تمام پہلوؤں کااحاطہ کیاجائے گا۔ ٹاسک فورس کااعلان ائندہ دو تین دنوں میں عمل میں ائے گا“۔انہوں نے زوردیاکہ ”ہم قابو پالیں گے۔ یہ ہمارا حوصلہ ہے۔ یہ ہمارا ناؤ سنکلپ ہے۔ کانگریس کا نیا عروج ہوگا۔ وہ ہمارا ناؤ سنکلپ ہے“۔

کانگریس کی عبوری صدر نے اس کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) میں ایک مشاروتی گروپ تشکیل دینے کا بھی اعلان کیاہے جس کے ممبرس مسلسل ملاقاتیں کریں گے اور سیاسی معاملات پر بات کریں گے مگر وہ ”مجموعی طور پر فیصلہ لینے والا گروپ“ نہیں ہوگااور انہیں سینئر ساتھیوں کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔سونیا گاندھی نے اودئے پور میں منعقد ہونے والے تین روزچنتن شیوار کو فائدہ مند اور سینئر ساتھیوں سے حاصل ہونے والے تجربے پر مشتمل بڑے فائدے کا اجلاس قراردیا ہے اور کہاکہ اس کااندزہ بہت جلد ہوجائے گا۔