ہندوستان میں کویڈ19کے معاملات 30لاکھ سے زیادہ

,

   

نئی دہلی۔ہندوستان میں کویڈ19کے معاملات 20لاکھ سے تجاوز کرنے کے محض 16دنوں میں یہ بڑھ کر اب 30لاکھ سے زائد ہوگئے ہیں‘

وزرات صحت کی تفصیلات کے مطابق22.20,566لوگ ملک میں اب تک صحت یاب ہوئے ہیں جس کی وجہہ سے صحت یابی کا تناسب74.90ہوگیا ہے۔

اس وباء سے متاثر ہونے والی کی ایک دن میں تعداد 69,239ہونے کے بعدجملہ متاثر ہونے والے30,44,940تک پہنچ گئے ہیں‘

وہیں 24گھنٹوں میں 912لوگ کی موت کے بعد کرونا وائرس کی وباء سے مرنے والوں کی جملہ تعداد56,706تک پہنچ گئی ہے۔

مذکورہ کویڈ سے مرنے والوں کاتناسب گھٹ کر1.86فیصد ہوگیاہے۔

مذکورہ تفصیلات کا کہنا ہے کہ 7,07,668کویڈ کے سرگرم معاملات ملک میں ہیں جس کا تقابل 23.24جملہ معاملات پر ہوتا ہے۔

ہندوستان میں 7اگست کے روز کویڈ کے معاملات20لاکھ کا نشان پار کرچکے تھے۔

ائی سی ایم آر کے بموجب ایک اندازے مطابق جملہ3,52,92,220معاملات کی جانچ کی گئی تھی‘ جس میں 8,01,147معاملات کی جانچ ہفتہ کے روز کی گئی تھی