یوپی انتخابات۔ پانچویں دور کی رائے دہی اتوار کے روز‘ 61سیٹوں پر 692امیدوار میدان میں

,

   

لکھنو۔ اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پانچویں دور کی رائے دہی میں ریاست بھر12اضلاعوں میں 61اسمبلی حلقوں پر ہونے والے انتخابات میں 692امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

اتوار 27فبروری کو پانچویں دور کی رائے دہی اترپردیش میں کرائی جائے گی۔ پانچویں دور کی کے لئے جمعہ کے روز انتخابی مہم کا اختتام عمل میں آیا‘ چیف الیکشن افیسر اجئے کمارشکلانے ہفتہ کے روز کہاکہ تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ صبح 7بجے سے شام6بجے تک رائے دہی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ضلع سلطان پور‘ چتر کوٹ‘ پرتاب گڑھ‘ کوسامبی‘ پریاگ راج‘ بارہ بنکی‘ بھائی رائج‘ شارسواتی او رگونڈا میں 2.24کروڑ رائے دہندے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کریں گے۔

امیتھی اور رائے بریلی جو کبھی کانگریس کا گڑھ ماناجاتا تھا او رایودھیا جو رام مند رتحریک کا مرکز تھا وہاں پر بھی اتوار کے روز رائے دہی عمل میں ائے گی۔

پانچویں دور میں اہم چہروں میں ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریا‘ جو کوسامبی ضلع کے سیرتھو اسمبلی حلقہ سے میدا ن میں ہیں۔ ان کا مقابلہ اپنا دل (کامیر واڑی) امیدوار پلاوی پٹیل سے ہے۔

دیگر وزراء جو میدان میں ہیں وہ الہ آباد ویسٹ سے سدھارتھ ناتھ سنگھ‘ راجندر سنگھ عرف موتی سنگھ‘ (پرتاب گڑھ) پٹی‘ نند گوپال گپتا نادی‘ الہ آباد ساوتھ اورام پتی شاستری مانکا پور(گونڈا) سے امیدوار ہیں۔

راگھو راج پرتاب سنگھ‘ عرف راجہ بھیا کونڈا سے 1993سے مسلسل رکن اسمبلی ہیں دوبارہ جن ستا دل پارٹی سے میدان میں ہیں‘ ان کے پرانے ساتھی گلش یادو سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر مقابل کررہے ہیں۔

مرکزی وزیرانوپریاپٹیل کے والد اور اپنا دل (کے) لیڈر کرشنا پٹیل پرتاب گڑھ سیٹ سے مقابلہ کررہی ہے ہیں۔ اپنادل (کے) کا سماج وادی پارٹی سے اتحاد ہے۔

مرکزی وزیر انوپریاپٹیل اپنے والد سونی لال پٹیل کے پارٹی بغاوت کرنے کے بعد منحرف دھڑے کے حصہ سے منسوب ہیں تاہم بی جے پی نے ان کے والدہ کرشنا پٹیل کوچیالنج کرنے کے لئے یہ سیٹ بی جے پی کے سپرد کی گئی ہے۔

کانگریس کے ایوان مقننہ میں اپوزیشن لیڈر اردھانا مشرا مونا کو پرتاب گڑھ کی رام پور خاص سے امیدوار بنایاگیاہے۔ اتوار کے روز پولنگ مکمل ہونے کے بعد 403سیٹوں میں سے اترپردیش میں اب 292سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اس کے بعد 3اور7مارچ کو دو دور کی رائے دہی باقی رہے گی۔ پانچویں دور کی انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر وزیراعظم نریندر مودی‘ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ‘ مرکزی وزیر امیت شاہ او راترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے پہلے ہی ہنگامی دوروں کے ذریعہ پارٹی کی انتخابی مہم چلائی ہے۔

بی جے پی حریف سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو‘ بی ایس پی سربراہ مایاوتی اورکانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی مذکورہ حلقوں کا پرجوش دورہ کیاہے۔ رائے بریلی حلقہ میں کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اس حلقے کے رائے دہندو ں سے ان لائن خطاب کیاہے۔

جمعہ کے روز آخری دور کی مہم میں راہول گاندھی‘ پرینکا گاندھی نے امیتھی میں ایک ریالی میں ایک ساتھ شرکت کی۔وزیراعظم نریندر مودی نے امیتھی‘ پریاگ راج‘ کوسامبی اور بھائی راج میں میں سلسلہ وار ریالیوں سے خطاب کیااورمخالفین پربینک سیاست اور ”پرویوار واد“ پر کے حوالے سے نشانہ بنایاہے