اور اگر کشادہ کردیتا اﷲ تعالیٰ رزق کو اپنے ( تمام ) بندوں کے لیے تو وہ سرکشی کرنے لگتے زمین میں ، لیکن وہ اُتارتا ہے ایک اندازے سے جتنا چاہتا ہے ۔ بے شک وہ اپنے بندوں(کے احوال) سے خوب آگاہ ہے ، سب کچھ دیکھنے والا ہے۔
(سورۃ الشوریٰ ۔ ۲۷)یعنی اگر اﷲ تعالیٰ ہر ایک کو بکثرت دولت و ثروت دے دے تو وہ سرکشی اور نافرمانی کو اپنا شعار بنالیں ، فسق و فجور کا