تلنگانہ میں کویڈ19کے متاثرین کی تعداد 2.22لاکھ تک پہنچ گئی ہے

,

   

حیدرآباد۔تلنگانہ میں کویڈ19کی تعداد 2,22,111تک پہنچ گئی ہے اورمرنے والوں کی تعداد 1271ہوگئی ہے اس میں متاثرین کی تازہ تعداد1436اور مرنیوالے 6لوگ بھی شامل ہیں‘ ریاستی حکومت نے اتوار کے روز یہ جانکاری دی ہے۔

بحال ہونے والے
ایک جانکاری میں کہاگیاہے کہ صحت یاب ہونے والی کی تعداد بڑھ کر198790تک پہنچ گئی ہے جبکہ ریاست میں سرگرم معاملات 22050تک پہنچ گئی ہے۔

جانکاری میں مزید کہاگیاہے کہ مذکورہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی) کا علاقہ میں سب سے زیادہ تازہ معاملات کیساتھ جانچ کئے جانے والوں میں 249لوگوں کو مثبت پایاگیاہے‘

اس کے علاوہ رنگا ریڈی میں 110‘ میڑچل ملکاجگیری ضلع میں 105معاملات درج کئے گئے ہیں۔

جانچ
اس عرصہ کے دوران 41,063نمونوں کی جانچ کی گئی ہے‘ اب تک جن نمونوں کی جانچ کرلی گئی ہے اس کی تعداد 3830503تک پہنچ گئی ہے۔

جانکاری میں کہاگیا ہے کہ فی ملین آبادی پر کی گئی جانچ کی تعداد 1,02,915ہے۔

اس میں کہاگیا ہے کہ ریاست میں اموات اور صحت یابی کی شرح بالترتیب 0.57فیصد اور8905فیصد رہی ہے جو 1.5فیصداور88فیصد کے برعکس ہے جو قومی سطح کا معاملات ہیں۔

جملہ18279لوگ گھروں اور اداہ جاتی الگ تھلگ رکھے جانے والے مراکز میں مقیم ہیں۔