سٹیزن شپ( ترمیم ) بل کے خلاف کانگریس پردیش کمیٹی کی قرارداد۔

,

   

گوہاٹی۔ شمال مشرقی ریاستوں میں کانگریس پردیش کمیٹی نے چہارشنبہ کے روز قرارداد منظو ر کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیاکہ اگر مرکز کی زیرقیادت بی جے پی حکومت سٹیزن شپ( ترمیم) پر اپنا موقف جوں کا توں رکھے گی اور ہمارے پارٹی مرکز میں ایک مرتبہ اقتدار میں آتی ہے تو اس بل کو منسوخ کردیاجائے گا۔

چیرمن کانگریس نارتھ ایسٹ کوارڈنیشن کمیٹی( این ای سی سی سی) اور میگھالیہ کے سابق چیف منسٹر موکل سانگماں نے کہاکہ ’’ اگرشمال مشرق کے لوگوں کی مرضی خلاف جاکر بی جے پی اگے بڑھے گی ( یعنی بل کو منظوری دے گی) ‘ تو ہمیں اس بات کایقین ہے کہ اگلے حکومت کے لئے عوام کا بھر پور تعاون ہمیں ملے گا پھر ہم بھروسہ دلاتے ہیں کہ اس قانون کو پوری طرح منسوخ کردیاجائے گا‘‘۔

کانگریس کے مذکورہ لیڈر نے کہاکہ لوک سبھا میں بل پہلے ہی منظور کیاجاچکا ہے مگر متحد اپوزیشن کے موقف کی وجہہ سے راجیہ سبھا میں اس کو منظوری نہیں مل رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے کیونکہ این ڈی اے حکومت اگلے سیشن کے دوران راجیہ سبھا میں بل کو منظور کرانے کی بھر پور کوشش کرے گی ‘ جو عام انتخابات سے قبل کا آخر ی اجلاس ہوگا‘‘

۔سانگماں نے کہاکہ’’ شمال مشرق اور بالخصوص آسام میں عوام کے ساتھ ہونے والے نقصانات کو کسی بھی قیمت پر ختم کرنا ضروری ہے۔لہذا این ای سی سی سی راجیہ سبھا کے ان تمام ممبران سے جو سٹیزن شپ بل کی مخالفت کررہے ہیں بل کو قانون بنانے سے روکنے میں مدد کرنے کاکام کریں ‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مذکورہ بل نے شمال مشرق مںی بڑے پیمانے پر بے چینی پید ا کرنے کی وجہہ بنا ہے۔