ہندوستان اقتصادی خوشحالی کے نئے دور کی طرف تیزی سے گامزن: وزیر اعظم مودی

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ بھارت مساوی اور اجتماعی خوشحالی کے حصول کی سمت غیر معمولی پیش رفت کر رہا ہے۔ انہوں نے کچھ رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کی بلندی پر ہے اور سنہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے لئے مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔لِنکڈ اِن پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ انھیں حال ہی میں دو بصیرت افروز تحقیقی مطالعات دیکھنے کا موقع ملا، جو ہندوستان کی معیشت کے بارے میں تمام پرجوش لوگوں میں یقینی طور پر دلچسپی پیدا کریں گے: ایک مطالعہ ایس بی آئی ریسرچ سے ہے جبکہ دوسرا مطالعہ صحافی انیل پدمنابھن کا ہے۔